
Also please visit my another website for some new materials: http://www.ourquran.net (Under Construction)
FRIDAY SPECIAL WEEKLIES
http://fridayspecial.com.pk/18382
Also please visit my another website for some new materials: http://www.ourquran.net (Under Construction)
ہم آئیں گے تو ظلم کے اندھیرے چھٹ جائیں گے‘ سید منور حسن
ہمیں کراچی شہر کو جعلی مینڈیٹ سے نجات دلانا ہے‘سابق سٹی ناظم نعمت اﷲ خان
پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی کے ذمہ دار امریکا اور اس کے حلیف ہیں‘ لیاقت بلوچ
شہر کراچی نے تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے‘راشد نسیم

فوج نے انتخابات میں براہِ راست مداخلت کر کے مرضی کے نتائج حاصل کیے، منور حسن
لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے دو روزہ اجلاس میں حالیہ انتخابات کا جائزہ لیا گیا اور دھاندلی کے ثبوت پیش کیے گئے جس میں یہ بات واضح طو ر پر سامنے آئی کہ ملک بھر میں انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی اور فوج نے براہ راست انتخابات میں مداخلت کر کے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کیے ۔ کراچی میں دھاندلی کے نئے ریکارڈ بنائے گئے اور پہلے سے تیار کردہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ فاٹا میں فوج نے بیلٹ باکس اٹھا لیے اور کسی کو احتجاج کا بھی حق نہیں دیا گیا اور شام کو کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔ الیکشن کمیشن صاف شفاف تو کیا انتخابات کرانے اور عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد میں 100 فیصد ناکام رہا۔ انتخابات میں سول و ملٹری اسٹیبلشمنٹ جیت گئی ہے اور عوام بری طرح شکست کھا گئے ہیں ۔ کراچی میں سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود فوج اور رینجرز کا کہیں نام و نشان نہیں تھا ۔ ہم دوبارہ اس سارے فراڈ اور قوم کے اعتماد کو مجروح کیے جانے کی مذمت بھی کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی حیدر آباد اور فاٹا میں از سر نو انتخابات کرائے جائیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں جاری جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے دو روزہ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیدمنورحسن نے طالبان سے مذاکرات کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ طالبان سے مذاکرات اور ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کی جو امید بندھی تھی حالیہ ڈرون حملے نے اس پر پانی پھیر دیا ہے ۔ امریکا پاکستان میں انتشار اور انارکی پھیلاناچاہتاہے اور کسی صورت بھی پاکستان میں امن ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔ اس نے ڈرون حملے کے ذریعے مذاکرات کی میز کو الٹ دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے ڈرون حملے پر اس طرح احتجاج بھی نہیں کیا گیا جس طرح ہوناچاہیے تھا ۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی و صوبائی حکومتوں کو مل بیٹھ کر مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے ڈرون حملوں کے خلاف پالیسی بناناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈرون حملوں کو بند کرانے کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں ۔ ڈرون حملوں میں صرف معصوم لوگوں کا قتل عام ہی نہیں ہورہابلکہ ایک آزاد اور خود مختار اسٹیٹ کی آزادی اور خود مختاری کو رونداجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ قیام امن کے لیے اگر شہباز شریف کوئٹہ جاسکتے ہیں تو انہیں میران شاہ اور فاٹا بھی جاناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر طالبان سے مذاکرات نہ ہوئے تو امریکی فوجوں کی 2014 ء میں افغانستان سے واپسی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ سکتاہے جو کسی صورت بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں ۔ دن بدن بڑھتی لوڈشیڈنگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں سید منورحسن نے کہاکہ بجلی کے بحران نے جو گمبھیر شکل اختیار کر لی ہے ، پورے ملک کے عوام اس پر سراپا احتجاج نظر آتے ہیں ۔ صنعتیں اور کارخانے بند ہونے سے ملکی ترقی کا پہہ رک گیاہے جس سے لاکھوں محنت کش بے روزگار ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے مرکزی و صوبائی حکومتوں کو مل کر اس مسئلے کا فوری حل تلاش کرناچاہیے اور حکومت کو ادھر ادھر کی باتیں کرنے کے بجائے عوام کو اطمینان بخش جواب دیناچاہیے ۔سید منورحسن نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی واپسی کاذکر کرتے ہوئے یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ انہوں نے نصاب تعلیم میں جو تبدیلیاں کی ہیں اور اردو کے بجائے پہلی جماعت سے انگلش کو ذریعہ تعلیم بنایا ہے ، اس پر نظر ثانی کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نصاب تعلیم میں کی جانے والی تبدیلیاں آئی ایم ایف اور امریکی ڈکٹیشن کا نتیجہ ہیں ۔ انگریزی کو ذریعہ تعلیم بنا کر حکمران قوم کو انگریز کے غلام اور تعلیم سے بے بہرہ رکھنا چاہتے ہیں ۔ کشمیر کے متعلق ایک سوال کے جواب میں سید منورحسن کا کہناتھاکہ کشمیر ہمارا قومی مسئلہ ہے ۔ مشرف سے پہلے آنے والی سول و فوجی حکومتوں کا مسئلہ کشمیر پر ایک ہی موقف رہاہے کہ کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت ملناچاہیے اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کرایا جاناچاہیے جس میں کشمیری اپنی قسمت کا فیصلہ کریں کہ انہیں بھارت کے ساتھ جانا ہے یا پاکستان کے ساتھ رہناچاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم نے بھارت کے ساتھ یکطرفہ مذاکرات کی میز بچھائی اور کشمیریوں کو ان مذاکرات میں شامل نہ کیا تو یہ ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہو گا۔


بجلی کا بحران کتنا مصنوعی‘ کتنا اصلی

نواز شریف… اُمیدیں اور اندیشے
دھنک
شامی بحران… پیرس میں اجلاس بے نتیجہ ختم
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شام امن کانفرنس کا انعقاد مشکل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ...
’مسلمانوں اور یہودیوں کے خلاف تعصب میں اضافہ‘ امریکی رپورٹ
امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے مذہبی آزادی سے متعلق جاری کی گئی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اسلام...
افغانستان امریکہ کو فوجی اڈے دینے پر تیار
افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ افغانستان کی سیکورٹی اور لمبے عرصے تک مالی امداد کی یقین دہانی...
اداریہ
وارآن ٹیرر یا امریکی پاکستان پالیسی
امریکی صدر بارک اوباما نے متنازع ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے او ریہ کہ یہ حملے محدود پیمانے اور واضح و متعین اہداف حاصل کرنے کے لیے ہوں گے۔ اسی طرح انہوں نے گوانتانامو بے کے تعذیب خانے کو بند کرنے کا اعلان کرنے سے بھی انکار کردیا ہے جہاں کے قیدیوں نے احتجاجاً بھوک ہڑتال کر رکھی ہے جس کی وجہ سے امریکہ کے داخلی دائرے میں زبردست احتجاج جاری ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں امریکی جنگی اور ...
بجلی کا بحران… حکومت کی اولین ترجیح